ملتان(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سٹی نائب صدرعبدالوہاب خان نے ایم پی اے ظہیرالدین خان علیزئی سے پی پی 214میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی کے بارے میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم پی اے ظہیر الدین خان علیزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ورکروں کی تنظیم سازی سینئر ورکروں کی مشاورت سے کی جائے گئی ۔ تحریک انصاف کے ورکروں نے تحریک انصاف کا جھنڈا بلند کرتے ہوئے اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے منشور کو گھر گھر تک پہنچایا یہ ورکر پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔