شیخوپورہ: نقشہ ‘ رجسٹری فیسوں کی وصولی کیلئے جعلی رسید بکوں کے استعمال کا انکشاف

Oct 07, 2020

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحصیل کونسل اور ضلع کونسل میں نقشہ فیسوں کی وصولی کے لیے بینکوں کی جعلی رسیدیں تیار کرنے کے بعد غیر منقولہ املاک پر رجسٹری فیس کی وصولی کی خاطر بھی جعلی رسید بکوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس سے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ کروڑوں روپے میں لگایا گیا ہے ادھر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر جوئیہ نے شیخوپورہ اور اس کے نواحی علاقوں میں سرکاری فیسوں کی ادائیگی کے بغیر بلڈنگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے تعمیر ہونیوالے بڑے بڑے پلازوں دکانوں شاپنگ سنٹروں کیخلاف دی جانے والی درخواست پر کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

مزیدخبریں