شہباز شریف کی گرفتاری پر واویلہ کرنیوالے کرپشن پر پردہ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوں گے:رانا وحید

Oct 07, 2020

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی رانا وحید احمد خاں آف سچا سودا نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے کسی اقدام سے پیچھے نہیں ہٹے گی عوامی خدمت کی خاطر مرتب کیا گیا حکومتی لائحہ عمل موثر ثابت ہورہا ہے جبکہ احتساب کا عمل بھی جاری ہے جس کی تکلیف اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ قیادت کو کھائے جارہی ہے شہباز شریف کی گرفتاری پر واویلہ کرنے والے شریف خاندان کی کرپشن پر پردہ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ 

مزیدخبریں