قصور(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماوسابق ایم پی اے سردار حسین ڈوگر نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری عوام کی ہر قسم کی اخلاقی و سفارتی حمایت کرنا ہم اپنا اخلاقی و ایمانی فریضہ سمجھتے ہیں اور کشمیری عوام کی حمایت کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ اور ہر وہ سخت فیصلہ کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے جو مظلوم کشمیری عوام کو آزادی کی منزل دلانے میں مددگار ثابت ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اب عالمی برادری بھی یہ بات جان گئی ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے اور اب اس مسئلے کے حل کے بارے میں سیکورٹی کونسل میں بھی بحث ہو گئی ہے۔ بڑی طاقتوں کے علاوہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور انٹرنیشنل میڈیا میں بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہونا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ اب بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے بارے میں تنہائی کا شکار ہونا شروع ہو گیا ہے اور یہ موجودہ حکومت کی مضبوط اور آزاد خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔