نواز لیگ کے احتجاج نے حکمرانوں کی آنکھیں کھول دیں:شہباز چھینہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ادارو ں کے آئینی کردار کے حامی ہیں انکی جدوجہد ان چند لوگوں کیخلاف ہے جو اپنا آئینی کردار ادا کرنے کی بجائے ملکی سیاست پر غلبہ پانے کی خواہش میں جمہوریت کو ڈی ریل کرتے آئے ہیں ہر شعبہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے گا توہی پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرپائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری سرفراز احمد چھینہ ، چوہدری کامران ورک اور ملک عمران اعجاز ڈوگرکے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا کہ نواز لیگ کے احتجاج نے حکمرانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں ، میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر نواز لیگ کے ساتھ پوری قوم سراپا احتجاج ہے،انہوں نے کہا کہ اب احتجاج کا راستہ روکا نہیں جاسکتا نواز لیگ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی خاطر میدان احتجاج میں اتری ہے قوم پارٹی قیادت کے ساتھ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن