مرکزی میلا دکمیٹی شیخوپورہ کایکم سے 30 ربیع الاول تک جشن عید میلا د النبی ؐ منانے کااعلان

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی میلا دکمیٹی ضلع شیخوپورہ نے یکم ربیع الاول سے 30 ربیع الاول تک جشن عید میلا د النبی ؐ منانے کااعلان کردیا ہے اس سلسلہ میںضلع بھر کی تمام مساجد میں میلاد النبی ؐ کے حوالہ سے محافل ہونگی جبکہ 12 ربیع الاول کو شیخوپورہ شہر سمیت ضلع کے تمام صدر مقامات پر بازاروں کو برقی قمقموں اور دیگر آرائشی سامان اور عید میلا دالنبی ؐ کے جھنڈیوںسے سجایا جائیگا مرکزی میلاد جلوس بلدیہ چوک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بتی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا اس بات کا فیصلہ مرکزی میلا د کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی فضل الٰہی چودھری کی اقامت گاہ پر ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا جس میں صدر رانا وزیرعلی ، حاجی طاہر جاوید نقشبندی ، قاری فیاض الحسن جمیل الزہری ، پیر محمدلطیف نقشبندی ،محمد وسیم نقشبندی ،پیر سید معصوم حسین شاہ ،شیخ سرفراز احمد ،چودھری علی احمد صابر، رانا محمود احمد انجم،محمد شفیق مغل،خورشید عالم،سیٹھ محمدیاسین کرمانوالہ سمیت دیگر سنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...