آئی سی سی کو عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فکر لاحق

دبئی،لندن(یواین پی)آئی سی سی کو عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فکر لاحق ہو گئی ہے جس نے کورونا وائرس کے باوجود ا?ئندہ برس فیصلہ کن معرکے کا انعقاد کرانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ ماضی قریب میں دو مرتبہ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے انعقاد میں ناکامی کے بعد آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین کوشش کا کامیابی سے آغاز ہو چکا تھا تو کورونا وائرس کی وجہ سے کئی باہمی سیریز ملتوی یا منسوخ کردی گئیں جبکہ موجودہ حالات میں مزید سیریز کھیلنا ممکن نہیں لگ رہا مگر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ وہ گورننگ باڈی کو مطلع کرچکے ہیں کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل شیڈول کے مطابق ہی ہونا چاہئے لہٰذا اب اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ جو سیریز عالمی وباء کی وجہ سے ملتوی کی گئیں ہیں ان میں پوائنٹس کی تقسیم کو کس طرح ممکن بنایا جائے کیونکہ اس کے بغیر عملی طور پر اس بات کا تعین ممکن نہیں کہ کون سی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ واضح رہے کہ 9 ٹیسٹ ممالک کو دو سالہ عرصے میں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ،چھ سیریز کھیلنے کا امتحان درپیش ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر دو سرفہرست ٹیموں کو آئندہ برس جون میں لارڈز کے میدان پر فائنل کھیلنا ہے لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ کورونا وائرس کے سبب کئی ٹیموں کو ابھی تک باہمی سطح پر کھیلنے کے مناسب مواقع ہی نہیں مل سکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن