کابل+تالقان+سرپل (شِنہوا) افغانستان فورسز کے آپریشن میں 5 طالبان ہلاک اور 3 کوگرفتارکرلیاگیا جبکہ 150 جنگجوئوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ افغان صوبہ تخار کی صوبائی حکومت کے ترجمان محمد جواد ہجاری نے بتایا کہ حکومتی افواج نے طالبان کیخلاف آپریشن کر کے تخار کو ہمسایہ صوبہ قندوز کے ساتھ ملانے والی شاہراہ دوبارہ بحال کردیا۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ طالبان نے اتوار، سوموار کو حملہ کر کے شاہراہ کے کئی حصوں پر قبضہ کرکے ٹریفک کیلئے بند اور سڑک کیساتھ کچھ پلوں کو تباہ کردیاتھا۔ ہجاری نے کہا فورسز نے گزشتہ رات کلین اپ آپریشن شروع کیا جس میں5 جنگجو ہلاک جبکہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب افغانستان کے شمالی صوبہ سر پل میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 150طالبان جنگجوؤں نے لڑائی ترک کرتے ہوئے اپنے ہتھیار کوہستانات ضلع میں پولیس کے حوالے کردیئے ہیں، یہ بات صوبائی پولیس کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے۔