لاہور(کلچرل رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکار شوکت علی کو ٹیلی فون کر کے انکی خیریت دریافت کی۔ مراد علی شاہ نے شوکت علی کو سندھ میں علاج کرانے کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ گلوکار شوکت علی پاکستان کا سرمایہ ہیں اور سندھ حکومت شوکت علی کا علاج کرانے میں فخر محسوس کرے گی۔
وزیراعلیٰ مراد شاہ کا گلوکار شوکت علی کو فون خیریت دریافت کی ‘ سندھ میں علاج کی پیشکش
Oct 07, 2020