اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاک بحریہ کے سبکدوش ہونیوالے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گذشتہ روز ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر علوی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے خدمات کو سراہا۔ صدر نے کہا کہ ایڈمرل عباسی نے بحریہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے قابل تحسین کاوشیں کی ہیں۔ ان کی قیادت میں بحریہ نے پاکستان کی سمندری حدود کا بھرپور دفاع کیا، صدر نے سبکدوش ہونیوالے چیف آف نیول سٹاف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔