مہلک وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں1054604 تک پہنچ گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ 60لاکھ 41ہزار 526ہو گئی،2کروڑ 71لاکھ 45ہزار 526افراد صحتیاب ہو چکے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ،مہلک وبا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں1054604 تک پہنچ گئیں جبکہ مصدقہ کیسز 3کروڑ 60لاکھ 41ہزار 526ہو گئی ۔متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ 15 ہزار 822 افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ کیسز کی تعداد 77 لاکھ 22 ہزار746 تک پہنچ گئی ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں بدستور دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں ایک لاکھ 4 ہزار591 تک پہنچ گئیں اور متاثرین کی تعداد 67 لاکھ54 ہو گئی۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار17 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 69 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔برازیل میں 49 لاکھ 70 ہزار953 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 47 ہزار571 اموات ہوئیں۔روس میں 12 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 663 ہو گئی ۔ ۔پیرو میں بھی 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار914 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سپین میں 8 لاکھ 65 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار446 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 71لاکھ 45 ہزار526 ہوگئی اور 78 لاکھ 41 ہزار653 فعال کیسزہیں۔
کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1054604 تک پہنچ گئیں
Oct 07, 2020 | 11:16