صدر ٹرمپ، جوبائیڈن سے اگلے مباحثے میں شریک ہوں گے:ترجمان انتخابی مہم

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باوجود رواں ماہ کے آخر میں 2020 کے ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار جوبائیڈن سے ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ہونے والے صدارتی مباحثے میں شرکت کریں گے،اس بات کا اعلان ٹرمپ کی صدارتی مہم کے ایک ترجمان نے بتائی۔میری لینڈ کے والٹرریڈ فوجی طبی مرکزسے واپسی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے ٹوئٹ کے بعد "ٹرمپ2020 کمیونیکیشن" کے ڈائریکٹر ٹم مرتاف نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ صدر کا صدارتی مباحثے میں حصہ لینے کا ارادہ ہے۔امریکی صدراسپتال میں تین دن تک کوویڈ-19 کے علاج معالجے کے بعد وائٹ ہاوس واپس آگئے ہیں جہاں فزیشنز،ڈاکٹروں اور نرسز کی ایک ٹیم چوبیس گھنٹے انہیں طبی نگہداشت اور ان کی صحت کا جائزہ لے رہی ہے۔اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ انتخابی مہم میں جلد واپس آئیں گے انہوں نے میڈیا کی جانب سے ابتدائی جائزوں میں خود کو بائیڈن سے پیچھے دکھانے پر کڑی تنقید کی۔امریکہ کے سابق نائب صدر نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ اگلے مباحثے میں شرکت سے قبل ماہرین کی اس تجویز پر غور کریں گے کہ آیا یہ ان کے لئے محفوظ بھی ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن