سیسنتھیا ڈی رچی کیس ، پیپلز پارٹی رہنما چوہدری افتخار کو نوٹس جاری ،جواب طلب

اسلام آباد وقائع نگار خصوصی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے پیپلز پارٹی کی طرف سیسنتھیا ڈی رچی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما چوہدری افتخار کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران دائردرخواست میں کہاگیاکہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق سنتھیا ڈی رچی بغیر ویزہ پاکستان میں قیام نہیں کرسکتی،سنتھیا ڈی رچی کی ملک بدری روکے جانے کے کیس میں متاثرہ فریق ہیں، سنتھیا ڈی رچی نے درخواست میں حقائق کو چھپایا گیا، درخواست میں استدعاکی گئی کہ کیس میں فریق میں بنایا جائے،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن