سبی(رپورٹ۔شہبازگورگیج)بولان کے علاقع لنڈی کھوسہ میں خونریز مسلحہ لڑای میں سات افراد جاں بحق، سات کے قریب زخمی ہوگئے۔ واقعہ میں سابق وائس چیرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی حیات رند بھی جاں بحق،تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح لنڈی کھوسہ میں رند اور کھوسہ قبائل کے مابین زمینی کے تنازع پرمسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات افراد جاں بحق جبکہ سات سے زائد زخمی ہوے واقعہ میں سابق وائس چیرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی حیات رند بھی جاں بحق ہوئے بتایا جارہا ہے کہ حاجی حیات رند زمین کے تنازع کے حل کے لیبحیثت ثالث گئے تھے واقعہ کے کی گھنٹوں بعد تک دونوں قبائل کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا بعدازاں قانون نافذ کرنے والے ادارے بھاری نفری کے ہمراہ پہنچے اور جنگ بندی کرادی،زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لعشوں کو سبی اور ڈھاڈر کے تین مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا واقع میں جاں بحق ہونے والے سابق وایس چیرمین میونسپل کمیٹی حاجی حیات رند کا جنازہ محلہ دین گڑھ جبکہ غلام مصطفی رند کا جنازہ نماز بکھڑہ شکر خان میں ادا کردی گئی۔