لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہاٸیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز کو بروقت فیس جمع نہ کرانے والے طلباء کو سکولوں سے بے دخلی سے روکتے ہوئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا. عدالت نے ہدایت کی کہ تمام بچے معمول کے مطابق سکول جا کر تعلیم جاری رکھیں گے .لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے والدین کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں فیس کی عدم ادائیگی پر بچوں کیخلاف کارروائی کو چیلنج کیا گیا. عدالت نے حکم دیا کہ کسی بچے کو فیس کی عدم اداٸیگی پر سکول سے نکالا گیا تو سکولز انتظامیہ کو طلب کیا جائے گا. درخواستوں میں نشاندہی کی گئی کہ پراٸیویٹ سکولز کورونا میں فیسوں کی عدم ادائیگی پر بچوں کو نکال رہے ہیں اور غیر قانونی اضافی فیسیں وصول کیں. والدین کے وکلا نے بتایا کہ عدالت نے پانچ فیصد اضافہ کی اجازت دی لیکن سکولز انتظامیہ من مانی فیسیں وصول کر رہے ہیں. عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا.
لاہور ہاٸیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز کو بروقت فیس جمع نہ کرانے والے طلباء کو سکولوں سے بے دخلی سے روکتے ہوئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
Oct 07, 2020 | 21:03