لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ صوبہ بھرمیں خاندانی منصوبہ بندی کے لئے علماء کرام کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں، عوام کا فیملی پلاننگ کی جانب رویوں میں تبدیلی کیلئے بھی کام کیاجا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروونشل ٹاسک فورس برائے پاپولیشن کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزراء صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور فنانس ہاشم جواں بخت بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر،صحت،یواین ایف پی اے،اراکین پنجاب اسمبلی،پی اینڈ ڈی و دیگرمتعلقہ محکموںکے افسر وںنے شرکت کی۔ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر،سپیشل سیکرٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے اجلاس کے دوران دونوں محکمہ جات کی جانب سے خاندانی منصوب بندی بارے ٹاسک فورس کی سفارشات پرعملدرآمد کی رپورٹس پیش کیں۔گلے پندرہ روزمیں محکمہ صحت اورمحکمہ پاپولیشن ویلفئیرکی مشترکہ ٹیم خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی ٹاسک فورس کے اجلاس کی سفارشات پر مکمل عملدرآمدگیم چینجرثابت ہوسکتاہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز خاندانی منصوبہ بندی پر منحصرہوتا ہے۔ ملک میں خوشحالی خاندانی منصوب بندی سے مشروط ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں کا کہنا تھا کہ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے سب سے پہلے رویوں کو تبدیل کرناہوگا۔
ملک کی ترقی کا راز خاندانی منصوبہ بندی پر منحصرہوتا ہے:یاسمین راشد
Oct 07, 2021