لاہور(نیوز رپورٹر )بنگلہ دیش میں چٹاکانگ یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد مرشد الحق نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ’’شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علومِ اِسلامیہ کے فروغ میں کردار‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اعزاز حاصل کیا ہے۔محمد مرشد الحق نے اپنے مقالہ کے 9 ابواب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کا نہایت تحقیقی انداز میں اِحاطہ کیا ہے۔ مقالہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دین اسلام کے بارے میں معتدل فکر کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔انہوں نے مقالہ میں تحریر کیا ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن و سنت سے مدلل بحث کرتے ہوئے انتہا پسندی اور دہشتگردی سے نجات اور نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچنے کی ایک حوصلہ افزاء فکر دی ہے ۔
پروفیسر مرشد الحق کا ’’ڈاکٹر طاہرالقادری کا علومِ اِسلامیہ کے فروغ میں کردار‘‘ پر پی ایچ ڈی کا اعزاز
Oct 07, 2021