نجی تعلیمی اداروںکی بیدخلی کا ایشوہر فورم پر اٹھائیں گے،  اشرف ہراج

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کے لیے جنگ لڑ رہی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ ایشو کو ہر فورم پر اٹھائیں گے، نجی تعلیمی اداروں کو کنٹونمنٹ بورڈز حدود سے کسی صورت بے دخل نہیں ہونے دیں گے، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل بورڈ، سیکرٹری جنرل اپسکا محمد اشرف ہراج نے اپسکا راولپنڈی کینٹ کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی عرفان مظفر کیانی،افتخار چوہدری،محمد جاوید، عمیر اعوان، انیس اقبال،شاہد محمود و دیگر نے بھی خطاب کیا، قائدین نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ حکام کینٹ کی حدود میں قائم 7 ہزار نجی تعلیمی اداروں کے ختم کرنے کے درپے ہیں،تعلیمی ادارے باہر منتقل ہونے سے غریب طلباء پر تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے حکام نے روش تبدیل نہ کی تو تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے تحریک چلائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن