اسلام آباد(وقائع نگار)سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت پر حاضری سے استثنی کی درخواست دے دی۔گذشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ طبعیت ناسازی کے باعث کل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا،عدالت آج کی حاضری سے استثنیٰ منظور کرے،لاہور میں درخواست گزار کی طبیعت ناساز ہوئی، درخواست کے ساتھ آصف زرداری نے 23 جون چیک اپ کی رپورٹ،شیخ زید ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کیساتھ منسلک کی ہیں۔یاد رہے کہ آصف زرداری نے نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے،جبکہ نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے نیویارک اپارٹمنٹ گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔
نیویارک اپارٹمنٹ کیس، آصف زرداری نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیدی
Oct 07, 2021