مسجد وزیر خان عکسبندی کیس‘ اداکارہ صبا قمر‘ گلوکار بلال سعید پر فرد جرم عائد 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری جویریہ منیر بھٹی نے مسجد وزیر خان عکسبندی کیس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 14 اکتوبر کو شہادتیں قلمبند کرنے کیلئے گواہان طلب کر لئے۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ طلب کیے جانے پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے چالان جمع کرا دیا۔ چالان کے مطابق ملزموں نے عکسبندی کر کے مسجد کا تقدس پامال کیا اور سنگین جرم کے مرتکب ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواستگزار نے مئوقف اپنایا کہ ادکارہ صبا قمر نے مسجد میں رقص بھی کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن