فیروز والا‘ گوجرانوالہ‘ گوجرہ (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) لاہور کی رہائشی جواں سالہ دوشیزہ ملازمت کے لئے کالا شاہ کاکو شفیق کے پاس آئی جس نے اسے نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کر کے اس کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ فیروز والا پولیس نے شفیق اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ فیروز والا پولیس کو آصف علی نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی ماہم کی شادی 14 روز قبل ہوئی تھی۔ ملزم مصور نے بیٹی کو بلیک میل کر کے گھر سے باہر بلایا اور گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم جاتے ہوئے بیٹی سے نقدی 20000 روپے طلائی زیورات لیکر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گوجرہ سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر 433 ج ب میں 16 سالہ لڑکی گھر میں تھی کہ عثمان اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ گھس گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔