رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے چند روز قبل گھی کی قیمتوں میں کمی بارے’’خوشخبری‘‘ سنائے جانے کے برعکس گھی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ۔گھی کی قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ گھی کارخانوں نے گزشتہ روز گھی کے سولہ کلو گرام والے کنستر کی قیمتوں میں ایک سو کا اضافہ کر دیا جس سے اس کنستر کی قیمتیں پانچ ہزار روپے سے بڑھ کر پانچ ہزار ایک سو روپے تک پہنچ گئیں جبکہ پرچون میں گھی کی قیمتیں سات روپے فی کلو گرام اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 322روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئیں ۔