کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن سندھ کے سنیئر رہنمائوں سابق ضلعی صدر سکھر سردار شہزاد عاصی اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری دلاور خان نے عمران حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا عمل متنازعہ بن چکا ملک کو آرڈیننس کے ذریعے چلایا جارہا ہے چیئرمین نیب کیلئے صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے نااہل حکمران قانون توڑ رہے ہیں قانون توڑ کر آئینی تقاضے پورے کئے بغیر چیئرمین نیب کو توسیع دی جارہی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ قومی اداروں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے لئے تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ جس تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ عمران خان خودہو وہ کمیٹی کیسے اپنے وزراء کے خلاف تحقیقات کرکے انہیں سزاد دلاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) قانون پسند جماعت ہے آئین سے متصادم ہر فیصلے کی مخالفت کریگی۔