کراچی (وقائع نگار)پی ایس گبول ٹائون کی حدودمیںنارتھ کراچی گودھراتاناگن چورنگی ،ٹائون پلازہ ،کنٹری ٹاوردونوں اطراف شاہراہ پرڈکیتی ورہزنی کی وارداتیں بڑھ گئیں ،گشت پرمامورپولیس موبائل کے کئی ماہ سے گشت نہ کرنے پرڈاکوئوں نے ڈیرہ جمالیاتفصیل کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے پی ایس گبول ٹائون کی حدودمیںگودھراتاناگن چورنگی ،ٹائون پلازہ ،کنٹری ٹاورآنے اورجانے والی شاہراہ پردن دیہاڑے اورتاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے ڈکیتی اورچھیناجھپٹی کی وارداتیں معمول بن چکی ہے گزشتہ رات موٹرسائیکل سوارراہگیرسے لوٹ مارکرکے اندھیرے کافائدہ اٹھاکرآسانی سے فرارہوگئے جبکہ گزشتہ دنوں ٹائون پلازہ میں رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاکرڈکیت اہلخانہ کویرغمال بناکرلاکھوں روپے زیورات اورنقدی لے اڑے ،علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ گبول ٹائون تھانے کی حدودمیں ایک موبائل گشت کرتی ہوئی نظرآجاتی تھی مگرعرصہ ہواگشت پرماموراہلکاروں سے چپ سادھ لی ہے جس فائدہ اٹھاتے ہوئے لٹیروں اورڈاکوئوں نے راہ چلتے علاقہ مکینوں کواپناآسان ہدف بنالیاہے ،ڈکیت اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرے کافائدہ اٹھاکرفرارہوجاتے ہیں ،علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی اورایس ایس پی اورایس ایچ گبول ٹائون سے مطالبہ کیاہے کہ ناگن چورنگی سفیدمسجدسے گودھر، ،ٹائون پلازہ ،کنٹری ٹاوردونوں اطراف شاہراہ پرروزانہ پولیس کاگشت بڑھایاجائے اورلوٹ مارکرنے والوں کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔