کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی  چھاپے‘ دکانیں‘ مارکیٹیں سربمہر

کراچی( وقائع نگار) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ نے ڈندا اٹھالیا انتظامی افسران کے شہر بھر میں چھاپے دکانیں مارکیٹیں سیل کردیں بھاری جرمانے بھی کئے تفصیلات کے مطابق :نیشنل کنٹرول اینڈ کمانڈسینٹر (این سی او سی)کی ہدایت پر انتظامی افسران نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہرکے مختلف علاقوں میں شاپنگ سینٹر ،بس ٹرمینل اور دکانوں کوسیل کرنے کے علاوہ ماسک نہ لاگانے والے افراد پر جرمانے عائدکیے۔اسٹنٹ کمشنر سب ڈویڑن ناظم آباد عبدل حنان بھٹو نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پاپوش نگرکے علاقہ میں شاپنگ سینٹر،انٹرسٹی بس اسٹینڈاور دکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ ماسک نہ لاگانے والے افراد پر جرمانے عائدکیے۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر نے شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کیے۔اسٹنٹ کمشنر گارڈن رانا امتیاز محسن نے ایم اے جناح ر وڑ پر گل پلازہ اور دیگر شاپنگ سینٹرز کا دورہ کیا اور کروانا ویکسنینش کارڈ چیک کیے اور غیرویکسیش شدہ افراد کو فوری پر ویکسین کروانے کی ہدایت کی۔اسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر حسن طارق نے عبداللہ حسین ہارون روڈ پر واقع موبائل مارکیٹ کے علاوہ دیگرشاپنگ سینٹرز کا دورہ کیا اور کروانا ایس او پیز پر عملدآمد کا جائزہ لیا اور ویکسنیشن کارڈ چیک کئے۔

ای پیپر دی نیشن