کراچی (نیوز رپورٹر) آل سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن (ایسٹیوٹا) کے وفد نے مرکزی صدر عابد حسین قریشی کی قیادت میں ڈاکٹر غلام مصطفی سہاگ مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ایسٹیوٹا)سے ملاقات کی جس کے دوران وفد نے مینیجنگ ڈائریکٹر کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں میں اسٹاف کی کمی،اداروں کی عمارات کی زبوں حالی ورکشاپس اور لیبارٹریز میں ایکیوپمنٹ کی کمی سمیت ایمپلائز کے پروموشنز،ٹائم اسکیل،اتھارٹی الاؤنس، میڈیکل الاؤنس اور آئسولیٹڈ پوسٹوں پر کام کرنے والے ایمپلائز کے پروموشنز کی طرف توجہ مبذول کرائی جس پر محترم مینیجنگ ڈائریکٹر نے اپنے مکمل تعاون اور مسائل کے جلد حل کے لئے اپنے ارادے کا اعادہ کیا اور میٹنگ میں موجود ڈائریکٹر ایچ آر کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ملاقات میں مرکزی جنرل سیکرٹری راؤ نجم احمد، سیکریٹری اطلاعات رانا شہادت علی، اسسٹنٹ پروفیسر سعد احمد قریشی،سیکریٹری فنانس جناب محمد احمد نقوی، لیگل ایڈوائزر غلام احمد خان، صدر (ایسٹیوٹا)کراچی ریجن عارف جمیل اور جنرل سیکریٹری راؤ صابر علی شامل تھے۔ملاقات کے اختتام پر وفد نے مینیجنگ ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی بہتری کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
پروموشنز،ٹائم اسکیل ودیگر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے۔ ڈاکٹر غلام مصطفی
Oct 07, 2021