لاہور (سپیشل رپورٹر)حمایتِ اسلام خواتین کالج نیو گارڈن ٹاؤن کی ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین آفتاب اسلام آغا کی زیر صدارت ہوا جس میں کالج کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آفتاب اسلام آغا کا کہنا تھا کروناکی موجودہ صورت حال میں بھی حمایتِ اسلام کالج گارڈن ٹاؤن کیمپس میں تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے فری پری فرسٹ ائیر کلاسز جاری ہیں ۔ طالبات کیلئے فیسوں کو نہایت مناسب کر دیا ہے جس کے باعث معاشرے کے کمزور طبقات کو بھی معیاری تعلیمی سہولیات با آسانی میسر ہوں گی۔