خاران (نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جاوید حسن سیاپاد نے کہا کہ اسی ماہ خسرہ روبیلا مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع بھر میں 9 ماہ سے 15 سال تک بچوں اور بچیوں کو خسرہ کے خلاف ویکسینیشن کی جائیگی اس سلسلے میں یوسی ایم اوز کی ذمہ داریاں بنتی ہیں کہ وہ اس دوران اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے خسرہ روبیلا مہم کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ یوسی ایم اوز کے تربیتی پروگرام کے دوران کیا اس موقع پر ایمونائزیشن آفیسرڈاکٹر منیر احمد بلوچ۔ مانیٹرینگ اینڈ ایولیوسیشن آفیسر محمد آصف۔ڈبلیو ایچ او کے سیف اللہ،ڈی ایس وی حاجی زمرد علی درکزئی بھی موجودتھے۔