اہالیان موسیٰ خیل کا حکومت وقت سے بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

Oct 07, 2021

کوئٹہ( این این آئی)موسیٰ خیل کے رہائشی وکیل احمد نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل کے عوام آج اکیسویں صدی میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حکومت فوری طور پر مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرے،موسیٰ خیل کے بچوں کو اسکول لے جانے کیلئے 3بسیں دی جائیں اور علاقے میں موبائل سگنل کے مسئلے کو حل کیا جائے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کنگری ،درگ اور راڑھ شم میں ٹیلی فون سنگل کا مسئلہ پچھلے چار سال سے عوام کیلئے درد سربنا ہوا ہے۔

مزیدخبریں