چاغی(اے پی پی)تفتان کسٹمز کے شعبہ اپریزمنٹ نے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان کی ا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پاکستان کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تفتان کسٹمز اسٹیشن پر ایک ایسی ٹرک کو روک کر جب تلاشی لی گئی تو ایرانی ساماں کی آڑ میں انڈین ہربل میڈیسن کو کلیئر کیا جا رہا تھا۔ کسٹمز حکام کو دھوکہ دینے کے لیے غلط PTC کوڈ لگا کر انڈین ہربل میڈیسن لاکھ دانہ کو ایرانی ساخت کمر کس کے نام سے کلیئر کیا جارہا تھا ۔ واضح رہے اس طرح کی کلیئر نس سے کروڑں روپے کی ڈیوٹی ٹیکسز چوری کی جا تی ہے۔ ایف آئی آر درج کر کے مقدمہ درج کرالیا گیا۔ سامان اور گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔پریس ریلیز کے مطابق حال ہی میں چارج سنبھالنے والے کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ راشد حبیب خان نے آتے ہی غلط ڈیکلریشن کے عمل کو روکنے کے لئے مستند اسٹاف کو مختلف کسٹمز کلیئرنس اسٹیشن پر پوسٹ کیا ہے۔ بیان کے مطابق تفتان میں ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ خیال محمد بذات خود تمام پروسز کو دیکھ رہے ہیں۔