کوئٹہ( این این آئی)جمعیت علماء اسلام (س)کے مرکزی رہنما مولانا عبدالحلیم نے کہا ہے کہ شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کا خون رنگ لائے گا ہم مولانا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں مولانا عبدالحلیم نے کہا کہ مولاناسمیع الحق کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے انکے مشن کی وجہ سے امریکہ اور نیٹو کو افغانستان میں برترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کے سارے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں ہمارے قائد کی شہادت کو 2سال گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک انکے قاتل گرفتار نہیں ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی مصنوعات میںاضافے کی وجہ سے مہنگائی نے عوا م کو دو وقت کی روٹی کا محتاج کردیا ہے۔
مولانا سمیع الحق کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے:مولانا عبدالحلیم
Oct 07, 2021