گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس آفیسرکیپٹن (ر ) سید حماد عابد نے تھانہ صدر کامونکی میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ہونیوالی پیش رفت کے سلسلہ میں متعلقہ پولیس افسروں کی موجودگی میں مدعیوں سے ملاقات کی ۔مقدمات کی پراگرس چیک کرتے ہوئے مدعیان سے پولیس کے رویے اور ضابطہ اخلاق کے متعلق بھی دریافت کیااس موقع پرایس ایس پی انویسٹی گیشن سید علی،ایس پی صدر عبدالوہاب ،ایس ڈی پی او ، ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران موجودتھے۔سی پی او نے مدعیان مقدمات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران کی موجودگی میں میٹنگ کا مقصد مدعیان کوان کے مقدمہ کی پراگرس سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظات بھی دور کرتے ہوئے بہتر پبلک سروس ڈلیور کرنا ہے۔شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کے فقدان کو ختم کر کے فاصلوں کو کم کرنا ہے تاکہ شہری پولیس کو دیکھ کر اپنے آپس کو محفوظ محسوس کریں۔ سی پی او نے تفتیشی افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خدمتا خلق کو اپنا شعار بنائیں اور شہریوں کو جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ریلیف فراہم کریں ، اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے مین ڈیلروں کے خلاف کریک ڈائون جہاد سمجھ کر کیا جائے تاکہ معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ ہوسکے۔
گوجرانوالہ:سٹی پولیس آفیسر نے تھانہ کامونکی میں مدعیوںکی شکایات سنیں
Oct 07, 2021