مہنگائی، بیروزگاری،ظلم کا دور حکمرانوں کی رخصتی سے ہی ختم ہوگا :غلام دستگیر

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت عوام اور معیشت کو تباہی کی دلدل میں دھکیل چکی ہے عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی بجلیاں گرائی جارہی ہیں مہنگائی و بیروزگاری اور ظلم کا دور موجودہ حکمرانوں کی رخصتی سے ہی ختم ہوگا  نام نہاد تبدیلی اور تباہی سرکار کے اقتدار کا سورج بہت جلد غروب ہونیوالا ہے احتساب اور چور چور کا شور مچانیوالا ٹولہ خود آٹے اور چینی کی چوری میں ملوث ہے ملک پر قابض علی بابا چالیس چور وں نے صبح شام جھوٹ بولنا اپنا وطیرہ بنارکھا ہے  حکومت بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کرے انہوں نے کہامسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکن اپنی صفوں میں میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، میر مقصود احمد، یاسر اسلم بٹ ودیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن