لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی تبلیغی دورے پر امریکہ کے شہر نیویارک پہنچ گئے۔ پیر سید تصور حسین شاہ جیلانی‘ محمد پرویز اشرف‘ محمد شفیق مہر‘ محمد سلیم جماعتی‘ محمد سلمان‘ قاری محمد یونس و دیگران کا نیویارک پہنچے پر استقبال کیا گیا۔ پیر سید منور حسین جماعتی سے مریدین‘ متعلقین‘ متوسلین سمیت پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پیر سید منور حسین جماعتی نے کہا کہ پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو اغیار کی سازشوں کے ساتھ ساتھ اپنی صفوں میں چھپے آستینوں کے سانپوں سے بھی بچنے کی ضرورت ہے۔ جس کا ایک روپ قادیانی بھی ہیں۔ جو مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر امت میں دراڑیں ڈالنے میں مصروف عمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ سمیت یورپ بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو دینی تعلیمات سے بہرہ ور کرنے کیلئے انجمن خدام الصوفیہ و امیر ملت ٹرسٹ کے زیراہتمام ہماری کوششیں جاری ہیں۔
مسلمان کو آستین کے سانپوں سے بھی بچنے کی ضرورت: منورجماعتی
Oct 07, 2021