سٹیم پروگرام کے تحت اساتذہ کو تربیت دی جائے گی ،شبلی فراز 

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ سٹیم پروگرام کے تحت اساتذہ کو تربیت ، سکولز کو یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا،، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سٹیم پروگرام میں شامل مضامین عالمی دنیا میں خاص اہمیت اختیار کرچکے ہیں۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام 2020میں تخلیق کیا گیا، میں اور میری ٹیم محنت کرکے اس پروگرام کو عملی شکل میں لائے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 50سکولز میں سٹیم پروگرام کو متعارف کروایا جائے گا، اس پروگرام کے تحت سکولوں میں لیبارٹریز قائم کی جائیں گی، سٹیم پروگرام کے  تحت اساتذہ کو تربیت دی جائے گی، ان سکولز کو یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، 50سکولز کا انتخاب سیاسی بنیادوں پر نہیں میرٹ پر کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن