14 ویں سائوتھ ایشین گیمزکیلئے 22 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کی منظوری

Oct 07, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) حکومت پاکستان نے ملک میں ہونے والی14 ویں سائوتھ ایشین گیمز کے انعقاد کے لئے 22 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کی منظوری دے دی ہے ۔جس کا وزارت بین الصوبائی رابطہ نے باقاعدہ  نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی درج زیل اراکین پر مشتمل ہو گی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ باقی ممبران   میں نمائندہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ، چیف کمشنر اسلام آباد،چیئرمین سی ڈی ا ے آئی جی اسلام آباد،سی سی پی او لاہور،آر پی او راولپنڈی فیصل آباد اور گوجرانوالہ جواائنٹ سیکرٹری آئی پی سی جوائنٹ سیکرٹری فنانس ،جوائنٹ سیکرٹری کامر س ،ڈی جی پی آئی ڈی جوائنٹ سیکرٹری داخلہ جوائنٹ سیکرٹری نیشنل ہیلتھ چیف کسٹمز ایف بی آر،آل صوبائی سپورٹس سیکرٹریزہوم سیکرٹری پنجاب فنانس سیکرٹری پنجاب ،ہیلتھ سیکرٹری پنجاب ،نمائندہ آڈیٹر جنرل پاکستان ،ڈپٹی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اورڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شامل ہیں۔

مزیدخبریں