بانی رہنماپیپلز پارٹی رشید میر کی نماز جنازہ عید گاہ قبرستان میں ادا کر دی گئی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھی اور بانی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رشید میر کی نماز جنازہ  عید گاہ قبرستان میں ادا کر دی گئی، نمازجنازہ میں سابق چیئرمین سینٹ اور سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سیدنیئر حسین بخاری، مرحوم رشید میر کے بھتیجے اور مرکزی انجمن تاجران (ر) کے صدر شرجیل میر، سابق ایم این اے زمردخان،سابق ایم پی اے علی اصغر کیانی، ترجمان آصف علی زرداری ملک عامر فدا پراچہ، ملک انجم فاروق پراچی، مسلم لیگ(ن) کے راہنما بیرسٹر دانیال چوہدری،پیپلز پارٹی سٹی  صدر بابر سلطان جدون، جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار احمد ،پیپلز پارٹی کے ضلعی صرر چوہدری ظہیر سلطان، پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر طارق وحید بٹ، جنرل سیکرٹری نوید کنول، ملک خالد نواز بوبی،بنارس چوہدری،ملک ظہیر ارشد ، ملک قاسم ادریس، سعید یوسف خان ایڈووکیٹ، اسد عباسی ایڈووکیٹ، شیخ حمید، مسلم لیگ(ن) کے راہنما ضیاء اللہ شاہ، سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی میاں خرم رسول ،پیپلز پارٹی  راولپنڈی سٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات ناصر میر، سابق ڈپٹی میئر بلدیہ راولپنڈی راجہ الطاف حسین، مرکزی انجم تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ،کیمسٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ ارشد اعوان، عوامی مسلم لیگ کے راہنما سردار رضا اسلم، حاجی اقبال، طاہر تاج بھٹی،انجم پر ویز بھٹی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، مرحوم کی اسی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن