لاہور(اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ ساجد اعوان نے کیس پر ساعت کی تو سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی، کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں نیب کے تین گوہواں کے بیانات قلمبند کیے گئے ،عدالت نے نیب کے گواہوں کے بیانات پر جرح کیلئے کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔