انگلش ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کر کے غلط کیا‘ برطانوی صحافی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)برطانوی صحافی لارنس بوتھ نے انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبرداری پر کہا ہے کہ انگلش ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کر کے غلط کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 مرتبہ مشکل صورتحال میں انگلینڈ کا دورہ کیا، کووڈ میں 2 مرتبہ پاکستان نے آکر ای سی بی کی مدد کی۔ انگلینڈ کے پاس موقع تھا کہ وہ پاکستان کا دورہ کر کے شکریہ ادا کرتے، مگر انگلینڈ کا فیصلہ کرکٹ میں عدم برابری کی عکاسی کرتا ہے۔  انگلینڈ کو پاکستان میں صدارتی لیول کی سکیورٹی فراہم ہونا تھی‘تاہم اب انگلینڈ کو 2022ء میں شیڈولڈ دورہ ضرور کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...