لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرکوکمنٹری پینل سے نکال دیاگیا۔ نجی چینل نے سابق رکٹر کا کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ ٹی وی کے کمنٹری پینل سے باہر ہوگئے ہیں۔مائیکل سلیٹر نے کرونا سے متعلق پابندیوں پر آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن پر تنقید کی تھی جس کے باعث انہیں پینل سے باہر کیا گیا ہے۔نجی چینل کی انتظامیہ کی جانب سے سلیٹر کا کانٹریکٹ رینیو نہ کرنے کی وجہ ادارے کا بجٹ اور بزنس کے معاملات بتائے گئے ہیں۔
وزیراعظم پر تنقید، سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرکمنٹری پینل سے آئوٹ
Oct 07, 2021