لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے ایشین باڈی بلڈنگ اور فزیک چیمپئن شپ میںایک اور تمغہ جیت لیا۔ شہزاد قریشی نے 80 کلوگرام ایونٹ میں دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے پاکستان کیلئے چاندی کا تمغہ جیتا۔ پاکستان کے پاس اب گولڈ سمیت تین تمغے ہیں۔ جن میں ایک گولڈ اور دو سلور میڈل شامل ہیں۔ شہزاد نے پہلی کوشش میں چاندی کا تمغہ جیتا اور اگلے سال طلائی تمغہ جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔پاکستان کے سفیر سید اسد علی گیلانی بھی شہزاد کو مبارکباد دینے کے لیے تقریب میں پہنچے۔ساٹھ سالہ عبدالوحید نے 50 پلس کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔