سڈنی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ اس لئے نہیں کرنا چاہتا کہ یہاں سوشل میڈیا کے زریعے لوگ بدتمیزی کرتے ہیں جو مجھ سے برداشت نہیں ہوگی۔یوٹیوب چینل کرکٹ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے سوئنگ کے سلطان کہلانے والے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میدان میں ٹیم کھیلتی ہے کوچ صرف کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور میچ سے قبل منصوبہ بندی میں انکی مدد کرسکتا ہے۔انہوں نے پاکستان کی کوچنگ نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سال میں کم از کم دوسو سے ڈھائی سو دن کوچنگ کی ضرورت ہوتی ہے جو میرے لیے مشکل کام ہے۔میں اپنے ملک اور خاندان سے دور ہونا نہیں چاہتا۔انٹرویو کے دوران وسیم اکرم پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تعریفیں کرتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ ان کی گیند بازی میں بہت تیزی کے ساتھ بہتری آرہی ہے۔اب ان کو(شاہین)آرام کا جو مسئلہ ہے تو اس سے پوچھنا چاہئے کہ بیٹا کیا آپ کو آرام کرنا چاہیے یا نہیں، ہم نے دینا کا نقل نہیں کرنی کہ اگر اسٹریلیا کے کیھلاڑیوں نے آرام کرلیا تو ہم بھی کرینگے