اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈ، سٹاف اور انسٹرکچرل عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کمبائنڈ آرمرز سینٹر برطانیہ سے گریجویشن کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کنگز کالج لندن اور این ڈی یو سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی روایتی خطرات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم مغربی سرحد، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بلوچستان میں کمانڈ کر چکے ہیں۔ وہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آپریشن ضرب عضب کے دوران اس وقت کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی اور خیبرپی کے کے ضلع ہنگو میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ وہ ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان بھی رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی بننے سے قبل کور کمانڈر کراچی تعینات تھے۔ ان کے کھیلوں میں پسندیدہ باسکٹ بال اور کرکٹ ہے۔ وہ پی ایم اے، سٹاف کالج اور این ڈی یو میں انسٹرکٹر بھی رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں کمانڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کراچی کور کے چیف آف سٹاف بھی رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا تعلق پنجاب رجمنٹ اور78 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔ وہ کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ‘ اور آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کرم ایجنسی ہنگو میں بریگیڈ کمانڈ بھی کی۔ انہوں نے ایشیا پیسفک سینٹر برائے سکیورٹی سٹڈیز ہونولولو سے ڈگری لی۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا آبائی علاقہ موہڑہ شیخاں کونتریالہ، گوجر خان ضلع راولپنڈی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے پسندیدہ کھیلوں میں باسکٹ بال اور کرکٹ شامل
Oct 07, 2021