امریکی رپورٹ غلط، سی پیک پر کوئی معلومات خفیہ نہیں رکھی: اسد عمر


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا کی ایک رپورٹ میں سی پیک کے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی۔ سی پیک پر دنیا کی نظر رہتی ہے۔ دنیا کی بہت سی قوتوں کی خواہش ہے کہ سی پیک کامیاب نہ ہو۔ معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ وار کے ذریعے ایسے منصوبوں کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں۔ ایسی قوتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ غلط انفارمیشن پھیلائی جائے۔ کبھی کبھی ہمارے اپنے لوگ بھی اس غلط انفارمیشن کا حصہ بن جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ سی پیک کے حوالے سے معلومات خفیہ رکھی گئی ہیں۔ جبکہ سی پیک کے حوالے سے سب معلومات پارلیمان کے فورم پر دی جا چکی ہے۔ سی پیک پر پارلیمانی اوور سائیٹ موجود ہے۔ اسد عمر نے بتایا کہ امریکی رپورٹ میں سی پیک قرض کو خفیہ قرض کہا گیا۔ حکومت کی جانب سے قرضوں کیلئے ساورن گارنٹی دی گئی۔ سی پیک پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سمیت دونوں ایوانوں کی الگ الگ کمیٹیاں ہیں۔ خفیہ قرضہ کی بات کی گئی جو ہمارے علم میں نہیں ہے۔ خفیہ قرضہ نہیں۔ کئی منصوبے حکومت نجی شعبہ کے ذریعے خود مختار گارنٹی سے مکمل کرتی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سی پیک سے متعلق قرضے خطرناک حد تک نہیں ہیں۔ سی پیک میں دنیا بھر کو وہی پیشکش کی جو چین کو بھی کی۔ تھنک ٹینک کے مطابق سی پیک کی وجہ سے پاکستان کے قرضے خطرناک حد تک بڑھے ہیں۔ چین کے قرضے پاکستان کے مجموعی قرض کا 10 فیصد ہیں۔ ہمیں بتایا جائے کہ کون سے قرضے مہنگے ہیں۔ سی پیک کیلئے کوئی ایسی خاص سوورین گارنٹیز نہیں دی گئیں جو دیگر توانائی کے منصوبوں کو نہ دی گئی ہوں۔ چین سے سی پیک کے کچھ منصوبے گرانٹ کی صورت میں دیئے گئے۔ بیرونی دنیا کی نسبت چین سے سستے قرضے ملے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...