وسطی ایشیائی ریاستوں  کو ملانے سے خطے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا: فواد چودھری 


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں کو آپس میں ملانے سے پورے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ مستحکم اور پرامن افغانستان ایک دوسرے سے منسلک خوشحال اور معاشی طور پر متحرک خطے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ملاقات کے لئے آئے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرزہان کسٹافین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے غیر ملکی شہریوں اور میڈیا کے لوگوں کے انخلا میں سہولت فراہم کی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے سرکاری میڈیا اداروں کے مابین خبروں کے تبادلے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔  قازقستان کے سفیر نے علاقائی روابط کے فروغ کیلئے وزیراعظم عمران خان کے وژن  میں اپنے ملک کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...