بھارت کی چھٹی، برطانیہ نے ہاکی ٹیم کو دورے سے روک دیا


لاہور (سپورٹس ڈیسک) حال ہی میں پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچانے والے برطانیہ نے اب بھارت کو بھی ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  بھارتی ہاکی ٹیم نے برطانیہ میں کرونا وائرس کی صورتحال اور بھارتی شہریوں کیلئے دس دن قرنطینہ کا اصول لازمی قرار دئیے جا نے پر بطور احتجاج اگلے سال برمنگھم میں ہونیوالے دولت مشترکہ گیمز سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ جواب میں ہاکی بھارت نے برطانیہ کو یورپ کا سب سے زیادہ  کرونا متاثرہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ترجیح اگلے سال ایشیئن گیمز ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی جونیئر ہاکی ٹیم کا نام اگلے سال بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ سے واپس لے لیا تھا۔ دولت مشترکہ گیمز اگلے سال اٹھائیس جولائی سے آٹھ اگست تک برمنگھم میں ہونگے جبکہ ایشیئن گیمز دس ستمبر کو چین کے شہر ہانگ ژو میں شروع ہوں گے۔ بھارت اور برطانیہ کے مابین یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ برطانیہ آنے والے بھارتی شہریوں کو دس دن کا لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا، یہ ان لوگوں کیلئے بھی لازمی ہوگا جن کو مکمل طور پر ویکسین لگا دی گئی ہیں۔ جوابی اقدام کے طور پر گزشتہ ہفتے بھارت نے برطانیہ سے آنے والے تمام افراد کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور دس دن کے قرنطینہ کو ضروری قرار دیا تھا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی ساختہ ویکسین کو ابھی تک برطانوی حکومت نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...