امن واستحکام کیلئے ڈائیلاگ ہی پْر امن راستہ ہے:لیاقت بلوچ 

Oct 07, 2021

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امن واستحکام کیلئے ڈائیلاگ ہی پْر امن راستہ ہے، لیکن وزیر داخلہ نے امن مذاکرات سے لاعلمی کا اعلان کر کے وزیراعظم کے اعلانات کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وزیرداخلہ شیخ رشیدجو بہت باخبر اور بارسوخ ہیں،نے امن مذاکرات کا کریڈٹ لینے کیلئے وزیراعظم کے بے وقعت دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جو مذاکرات کے ذریعے راہ ہموار کرے گا کریڈٹ بھی وہی لے گا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم کا کامیاب نوجوان پروگرام ماضی کی حکومتوں کی پیلی ٹیکسی، گرین ٹریکٹر، سستی روٹی، سستے بازاروں کی سکیموں کی طرح ہی ناکام پروگرام ہے۔ کامیاب پروگرام کے لئے پہلے اعلان کیا کہ37 کھرب روپوں سے 70 لاکھ خاندانوں کی امداد کی جائے گی، لیکن آغاز پر 14کھرب روپے اور 30 لاکھ خاندانوں کا اعلان کیا گیا۔

مزیدخبریں