کراچی (کامرس ڈیسک) انڈس موٹر کمپنی(آئی ایم سی) نے حال ہی میں مارخور 2021، یوتھ لیڈر شپ کانفرنس کو سپانسر کیا جو ملک میں علم کے فروغ کے لئے کمپنی کے عزم کا مظہر ہے۔اس بار کانفرنس کا انعقاد خیبرپختونخوا کی وادی کاغان میں سطح سمندرسے 8500 فٹ بلند مقام مانور ویلی میں کیا گیا۔آئی ایم سی کے ہیڈ آف سی ایس آر اور میڈیا مینجمنٹ، اسد اے عبداللہ نے مہمان مقرر کے طور پر کمپنی کی نمائندگی کی۔مارخور پاکستان کا پہلا وائلڈرنیس بیسڈ پروگرام ہے جو یوتھ امپیکٹ کے بانی عبدالصمد خان کی ذہنی اختراع ہے۔یوتھ امپیکٹ ایک ایوارڈ یافتہ غیر منافع بخش ادارہ ہے۔#Worldofpossibilitiesاور#ItsTheTimeے موضوع پر پانچ روزہ کانفرنس میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے کہ کیسے لیڈر شپ اور انتظامی طریقہ کار کو کورونا وبا کے باعث پیدا ہونے والے چیلنجز سے نبرد آزما ہو نے کے لئے اختیار کیا گیا۔رواں سال آئی ایم سی نے اپنے فلیگ شپ ٹویوٹا ایجوکیشن پروگرام کے تحت 8 لڑکیاں سمیت دس طالب علموں کو سپانسرکیا۔ ان طالب علموں کا تعلق آئی ایم سی کے ہمسایہ میں واقع دیہاتوں کے معاشی طور پر کمزور طبقات سے ہے۔متنوع گروپ پر مبنی مارخور میں مختلف خطوں، مذاہب اور معاشی سماجی پس منظر سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد لڑکیوں اور لڑکوں نے بھرپور حصہ لیاان میں سے دو شرکاء کو مارخور آئیکون سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا ’’میرا اس بات پر یقین ہے کہ تعلیم ہی پاکستان کے لئے تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے اور نوجوان نسل ہی ملک کا پس منظر تبدیل کرنے کے لئے مشعل بردار کا کردار ادا کریں گے۔ مارخور نوجوانوں کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوںاور سماجی لیڈر شپ کی قابلیت کو نکھارسکتے ہیں۔ہر کوئی اس طرح کے مواقعوں کے حصول کا حقدار ہے۔‘‘انہوں نے کہا’’آئی ایم سی جن معاشی طور پر کمزور طبقات کی معاونت کرتی ہے ان طقبات کے ذہنی رویوں میں واضح تبدیلی آئی ہے ا ور ہمیں ہماری نظروں کے سامنے اس تبدیلی کو دیکھ کو بہت خوشی ہورہی ہے۔ والدین لڑکیوں کو تعلیم دلانے میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہیں تجرباتی لرننگ کے لئے ٹریپ پر جانے کی اجازت دینا اس کا ثبوت ہے جو اس سے پہلے ناممکن تھا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ تبدیلی کی ہوائیں درست سمت میں چل رہی ہیں۔‘‘
انڈس موٹرز مستقبل کے معماروں کی تعمیری ترقی کے لئے کوشاں
Oct 07, 2021