رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) شادی کاجھانسہ دے کر تعلقات رکھنے کا الزام پرمتاثرہ خاتون ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفترپہنچ گئی، ہنگامہ آرائی تفصیل کے مطابق حبیب کالونی کی رہائشی طلاق یافتہ نورخاتون بی بی اچانک قرآن پاک سرپر اٹھا کر ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفس پہنچ گئی اورکہاکہ ای ٹی اوایکسائز اینڈٹیکسیشن جام عبدالرزاق دھاندو نے اس کو شادی کرنے کاجھانسہ دے کر 4سال تک زیادتی کرتارہا ہے اور اب شادی کرنے سے انکاری ہوگیاہے۔ اس موقع پر مشتعل خاتون نے جام عبدالرزاق دھاندوپر تھپڑوں کی بارش کردی جبکہ عملہ نے منت سماجت کر کے جان چھڑائی ۔ اس سلسلہ میں ای ٹی او ایکسائزجام عبدالرزاق دھاندوسے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو فون بندپایاگیا جبکہ دفتر میں تعینات عملہ نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
ای ٹی او ایکسائز پر زیادتی کا الزام ،خاتون نے تھپڑوں کی بارش کر دی
Oct 07, 2021