چیف جسٹس پنڈورا پیپرز کے معاملے پر از خود نوٹس لیں: ڈاکٹر معراج الھدیٰ 

ملتان (سپیشل رپورٹر) نا ئب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر معراج الھدیٰ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت سوا تین سالوں میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔جماعت اسلامی 31اکتوبر کو ملک بھر سے لاکھوں بیروزگار نوجوانوں اور مہنگائی کے ستائے لوگوں کو اسلام آباد میں اکھٹا کرکے حکمرانوں کیخلاف بھرپور احتجاج کریگی۔ ان خیالات کا اظہار زیر تعمیر اسلامک سنٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر نے اس خطے کیلئے اسلامک سنٹر کی اہمیت، ضرورت اور مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں مزیدکہا کہ پنڈورا پیپرز کے معاملے میں حکومت، مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی ایک ہی پیج پر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ از خودنوٹس لیتے ہوے پنڈورا پیپرز میں شامل سات سو پاکستانیوں کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن قائم کریں اور ان چارسو افراد کو بھی بلایا جائے جن کے نام پانامہ لیکس میں آئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...